القاسم ویلفیئر ٹرسٹ جامعہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو سن 2022 سے مکمل فعال ہے اور سن 2022 میں اس کی بنیاد اس وقت رکھی جب وطن عزیز پاکستان میں سیلاب نے ہر طرف تباہی مچائی اس وقت ہمارے چند دوست جس میں بھائی شاہد صاحب کا بڑا کردار ہے انہوں نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا اور ہم نے اپنے القاسم ویلفیئر ٹرسٹ اور جامعہ عربیہ امداد العلوم کے پلیٹ فارم سے الحمدللہ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا جس میں چار اسفار ہوئے مختلف مقامات پر تونسہ شریف ۔سوات کلام چترال گرم چشمہ بلاکوٹ مہانڈری یہ چار مقام شامل ہیں جہاں پر تقریبا 20 لاکھ سے زائد رکوع نقد تقسیم کی گئی اور اس کے علاوہ اس ٹرسٹ میں ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں خصوصی رمضان المبارک پیکج بنائے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ بھی کافی عرصے سے چل رہا ہے اور اس سال 2025 میں بھی الحمدللہ 45 پیکج بنائے ہیں مستحقین تک پہنچائے ہیں اور ایک پیکج کی مالیت 10 ہزار روپیہ ہے یعنی یوں چار لاکھپ ہزار روپے کی خطیر رقم رمضان المبارک پیکج میں استعمال ہوئی جس میں ہمارے ساتھ تعاون کی عبدالباسط بھائی نے اللہ تعالی قبول فرمائے امین اور گاہے بگاہے یہ ویلفیئر ٹرسٹ مختلف رفاعی کاموں میں اپنا حصہ لیتا رہتا ہے اور یہ جامعہ کا فیض ہے اور ہماری کوشش ہے اس القاسم ویلفیئر ٹرسٹ کے دائرے کار کو اور بڑھایا جائے اس کے لیے ائیے ہمارا ساتھ دیجیے القاسم ویلفیئر ٹرسٹ کا ممبر بنی ہے جزاک اللہ

القاسم ویلفیئر ٹرسٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں جو رمضان المبارک کے پیکج ہوتے ہیں وہ انتہائی مستحق اور سفید پوش لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کی لسٹیں ہمارے پاس بنی ہوتی ہیں جن کی جانچ پڑتال کے لیے ہم نے اس پورٹل کو اوپن کیا ہے

Main Image