جامعہ عربیہ امداد العلوم متصل جامع مسجد امام غزالی چیچیاں خانپور روڈ ہری پور جامعہ کی بنیاد حضرت شیخ المشائخ پیر و مرشد حضرت اقدس حضرت مولانا قاری محمد شعیب الازہری رحمہ اللہ نے 1975 ایبٹ اباد ملک پورہ میں رکھی اور پھر حضرت جب ہری پور تشریف لائے ٹی این ٹی کالونی میں جامعہ مسجد سٹاف کالج میں 1981 یہاں پر دوبارہ بنیاد رکھی اور یہی سلسلہ چلتا رہا 2015 تک اور قران و حدیث تشنگان علوم نبوت قران و حدیث کے علوم سے بہرہ ور ہوتے رہے اور 2016 سے لے کر 2024 تک یہ ادارہ محلہ سیدہ اباد نزد ٹی اینڈ ٹی کالونی ایک کرائے کی بلڈنگ میں رہا اور جہاں پر شعبے سکول کی بنیاد بھی رکھی اور پھر 24 کے اخر میں جامعہ اپنی مستقل بلڈنگ جو جامعہ مسجد امام غزالی کے نام سے منسوب ہے اور اس کے ساتھ مدرسے کی الگ سے بلڈنگ ہے وہاں منتقل ہوا اور الحمدللہ یہاں پوری اب و تاب سے علوم قرانیہ و علوم نبوت کی شمع روشن کیے ہوئے ہے اور ہزاروں طلبہ کرام یہاں سے فارغ التحصیل ہو کر مختلف مقامات پر دین کی خدمات کو سرانجام دے رہے ہیں
